فرسٹ ملت ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج ہوگا
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)ملت سی سی زون چار کے زیر اہتمام فرسٹ ملت ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ آج صبح نو بجے اعظم اسپورٹس بمقابلہ ملیر مسلم اسپورٹس کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائیگا جبکہ دوپہر میں سیکنڈ میچ یونین اسپورٹس اور ہنسوٹ جم خانہ کے درمیان ہوگا ۔شاہان نعیم ٹورنامنٹ سیکریٹری,شاہد حسین کوآرڈی نیٹر اور عتیق صدیقی ٹورنامنٹ میڈیا کوآرڈی نیٹر مقرر ہوئے ہیں,ٹورنامنٹ میں زون چار کی ٹاپ 12 کلبز کو شامل کیا گیا ہے جو کہ ناک آوٹ بنیاد پر معراج کر کٹ گراونڈ پر کھیلا جارہا ہے,ٹورنامنٹ کی کوئی انٹری فیس نہیں رکھی گئی۔