شہید سعید اللہ بادینی فٹبال ٹورنامنٹ دیبہ کلب نے جیت لیا

15 اپریل 2018

نوشکی (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن نوشکی کے زیر اہتمام پہلا آل فورڈسٹرکٹ بیاد انجینئر شہید سعید اللہ بادینی فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندا فائنل میچ دیبہ محمڈن کلب کوئٹہ نے ینگ شہزاد کرکٹ کلب نوشکی کو ہرا کر چیمیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔میچ کے مہمان خاص رکن قومی اسمبلی انجینئر حاجی میر محمد عثمان بادینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ،ادب او ر دیگر شعبوں کی طرح اسپورٹس میں بھی نوشکی کے نوجوانوں نے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے فٹبال ،کرکٹ ،ٹیکوانڈو ،شوٹنگ بال سمیت دیگر گیمز میں نوشکی کے کھلاڑیوں نے کم وسائل کے باوجود انٹرنیشنل سطح پر علاقائی جزبے کے تحت کامیابی حاصل کی ہے ،کھیل واحد راستہ ہے جس کے زریعے ہم نوجوانوں کو سماجی برائیوں سے دور کر کے صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں لا سکتے ہے نوجوان تعلیم کو اولین ترجیح دیکر بہتر معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں دنیا میں وہی قوموں نے ترقی کی ہے جنہوں نے تعلیم کو اہمیت دی انہوں نے کہا کہ نوشکی میں اسپورٹس کے فروغ کیلئے بابو میر محمد رحیم مینگل کے گران قدر خدمات قابل تحسین ہے تمام آفسیران اور مخیر حضرات اسپورٹس کے فروغ کیلئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں ۔