شیر محمد نیک لالہ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)بھٹہ محمڈن فٹبال کلب کیماڑی کے زیراہتمام کیماڑی میں جاری آل کراچی شیر محمد نیک لالہ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں ایاز الیون کیماڑی نے عنصر استاد کے عمدہ کھیل کی بدولت ابراہیم میموریل کو مقررہ وقت میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہنے کے بعد پنالٹی ککس پر4-3 سے شکست دی۔ کے پی ٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ابراہیم میموریل فٹبال کے حمزہ نے گول کرکے اپنی ٹیم 1-0کی برتری دلادی۔ ایاز الیون کیماڑی کی جانب سے52 ویں منٹ میں عنصر استاد نے گو ل کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔ مقابلہ برابر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ان کوکامیابی نہیں مل سکی اور مقررہ وقت میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہنے کے بعد دونوں ٹیموں کو پنالٹی ککس دیں گئیں جس میں ایاز الیون کیماڑی نے ابراہیم میموریل کو 4-3سے شکست دی۔