تین بچوں کے قتل کا ملزم 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

15 اپریل 2018

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے عسکری 11 میں قتل کیے جانے والے تین معصوم بچوں کے مقدمہ قتل میں ملوث ملزم حسین مصطفی کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے، پولیس نے ملزم حسین مصطفی جو مقتول بچوں کی والدہ کا مبینہ دوست بتایا گیا ہے عدالت میں پیش کیا، اس موقعہ پر مقتول بچوں کے ورثاء نے پولیس کی تفتیش پر عدم تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے عدالت میں وقوعہ کی ویڈیو سمیت دیگر شواہد پیش کر دیئے اور عدالت سے ان شواہد کو مقدمے کا حصہ بنانے کی استدعا کی والدہ نے بھی بچوں کے قتل کا الزام ملزم حسین مصطفی پر عائد کیا تھا۔