گرین ٹائون: 27 سالہ رکشہ ڈرائیور کی گھر سے پھندا لگی نعش برآمد

15 اپریل 2018

لاہور (نامہ نگار)گرین ٹائون کے علاقہ میں 27سالہ رکشہ ڈرائیورکی گھر میں سے پھندا لگی نعش ملی ہے ۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرا کرخودکشی سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔گھر والوںکے مطابق مرنے والا ڈپریشن کا مریض تھا۔ جس کی وجہ سے اس نے خودکشی کی ہے ۔پولیس نے خودکشی سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے ۔