اسلام پورہ سے منشیات فروش، رنگ محل سے ناجائز اسلحہ رکھنے والا گرفتار
لاہور (نامہ نگار)رنگ محل پولیس نے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق رنگ محل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران شبیر کو ناجائزاسلحہ رکھنے پر گرفتار کرلیاہے۔ قبضہ سے غیر قانونی پسٹل اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اسلام پورہ کے علاقہ سے شراب فروش گرفتار کر لیا ہے اشرف نامی شراب فروش کے قبضہ سے دیسی ساخت کی زہریلی شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔