محمد حفیظ با ئولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے آئندہ ہفتے برطانیہ جائیں گے

15 اپریل 2018

لاہور(آئی این پی ) بالنگ ایکشن پر پابندی کا شکار آف سپنر محمد حفیظ اگلے ہفتے با ئو لنگ ٹیسٹ کیلئے برطانیہ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن ٹیسٹ کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔37سالہ آل رانڈر کے با ئو لنگ ایکشن کا ٹیسٹ 17 اپریل کو انگلینڈ کی لف بورو یونیورسٹی میں ہوگا۔یاد رہے کہ محمد حفیظ کیریئر میں کئی مرتبہ با ئو لنگ ایکشن پر پابندی کا شکار ہوئے اور گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوران محمد حفیظ کا ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد 2 نومبر کو ان کا ٹیسٹ لیا گیا اور ٹیسٹ کے رپورٹس آنے کے بعد ان کے بالن ئو گ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی گئی ۔