زون ون میں گراس روٹ سطح پر مارڈن کرکٹ کے نئے ویژن متعارف

15 اپریل 2018

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر وکوچ جلال الدین نے کے سی سی اے زون ون میں گراس روٹ سطح پر مارڈن کرکٹ کے نئے ویژن کو متعارف کرادیا۔زون ون کے صدر کی حیثیت سے زون میں اے اور بی ڈویژن لیگ ،اسکول کرکٹ (انٹراسکول کرکٹ کی بحال)،کرکٹ اکیڈمیز،کوچنگ پروگرامز،اسٹریٹ کرکٹ ٹیپ بال کرکٹ، اے ڈویژن 2018کے قوانین سمیت دیگر پروگرام کی تفیصلات سے آگاہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی جم خانہ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔ ان کے ساتھ کے ڈی اے کے مشیر کھیل اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ، زون ون کے سیکریٹری عمر صدیقی، خازن نوید محبوب اعظمیٰ، جاوید رضا، امپائر ریاض الدین، سابق ٹیسٹ اعجاز فقہہ ،سمیت دیگر موجود تھے۔ جلال الدین نے بتایا کہ باقاعدگی سے پریمیئر لیگ، اے اور بی ڈویژن کرکٹ لیگ،ویمن کرکٹ سمیت دیگر ایکشن پروگرامزشروع کرنے اور جدید کرکٹ سے آگاہی اور کرکٹرز کے مکمل ریکارڈ اور کارکردگی کو پوائنٹس سسٹم میں لانا اولین ہدف ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال پریمیئر لیگ کرانے ،اے اوربی ڈویژن کا بھی شیڈول بتایا گیا،اے ڈویژن لیگ میں سنگل لیگ میں سات ماہ فروری سے اگست تک لیگ میں اوورزکے ہفتہ میںچار میچز ہونگے،سات ویک میں28 میچز شیڈول ہیں۔ تمام میچزاتوار کو ہونگے۔ ہفتہ کے روز ویمن کرکٹ کے 50اوورز کے28 میچز رکھے گئے جن میں سات ہفتہ میں28 میچز ہونگے۔ بدھ کے روز ٹی ٹوئنٹی کے مینز اور ویمن مقابلے ہونگے, اس کے ساتھ بی ڈویژن میں آٹھ ٹیموں کے درمیان ہفتہ وار چار میچز کھیلنے ہونگے، فروری سے اگست تک سات ماہ پر مشتمل لیگ میں مجموعی طور31 میچزکھیلے جائیں گے۔جلال الدین نے کہا کہ زون ون میں کرکٹ کلب کی تعداد21 ہیں، ان میں زون ون میں مجموعی طور پر13 کلب الحاق شدہ ہیں جن کے پاس ووٹنگ رائٹس ہیں آٹھ کلب کو کھیلنے کے حقوق حاصل ہیں، ووٹ کے رائٹس نہیں ہیں۔ کے ڈی اے کے مشیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا کہ کرکٹ کے لئے میری ہر سطح پر خدمات حاضر ہیں، تمام میرے سینئر کرکٹ کے دوست اور استاد ہیں جن کے ساتھ بہت کرکٹ کھیلی ،میرے والد ڈاکٹر محمد علی شاہ نے کرکٹ کے لئے بڑا کام کیا تھا،ان کے مشن کو آگے بڑھانے میں کرکٹ پر کام کررہا ہوں،انہوں نے کہا کہ نئے لوگوں کی کراچی کرکٹ میں شمولیت سے کلب کرکٹ میں بہتری آئے گی، زون ون میں تبدیلی آگئی ہے ،زون کا نیا لوگو اور گراس روٹ پر مکمل کیلنڈر جاری کرکے اچھی کاوش کی ہے۔ کے ڈی اے نے بھی کھیلوں کے 54گرائونڈ کو ہاکی کرکٹ ،فٹبال سمیت دیگر کھیلوں کے لئے تیار کرالیا ہے جس کی تفصیل ایک پریس کانفرنس میں بتائی جائے گی۔پریس کانفرنس میں سابق ٹیسٹ کرکٹر راشدخان، ،کوچ اعظم خان، وقار حسین، سابق سیکریٹری کے سی سی اے شفیق کاظمی، اجمل نصیب،اکبر عالم، جیند غفور ، سمیت دیگر لوگوں موجود تھے۔