پہلی پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ آج شروع ہوگی

15 اپریل 2018

اسلام آباد ( اسپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ آج اتوار سے لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں شروع ہوگی، جبکہ سپر لیگ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب شام سات بجے جناح سٹیڈیم میں ہوگی۔مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ ہونگے، آگنائزنگ سیکرٹری شاہد بلوچ نے بتایا کہ لیگ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور رنگارنگ افتتاحی تقریب کے موقع پر مارچ پاسٹ اور ثقافتی شوز بھی ہونگے انہوں نیکہا کہ ملک بھر سے سو سے زائد پروفیشنل کھلاڑیوں آٹھ مختلف ٹیموں میں حصہ لیں گے جن میں کراچی کرارے، لاہور استاد، اسلام آباد کمانڈر، فیصل آباد، شیردل، راول جگنی، ملتان صوفیان، پشاور دلاور اور کوئٹہ ڈیفنڈر شامل ہیں۔