شاہدرہ : مختلف علاقوں سے10 جواری گرفتار‘ دائو پر لگی رقم برآمد

15 اپریل 2018

فیروز والہ ( نامہ نگار) شاہدرہ سرکل پولیس نے مختلف علاقوںمیں چھاپے مار کر جوا کھیلتے ہوئے دس افراد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے دائو پر لگی ہوئی ہزاروں روپے کی رقم اور موبائل برآمد کر لئے پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔