ویٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد مرزا مینگل کی والدہ انتقال کرگئیں

15 اپریل 2018

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس آرگنائزر کراچی ویسٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور مینگل کرکٹ کلب کے سرپرست اعلیٰ محمد مرزا مینگل کی والدہ مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ٹھارو مینگل گوٹھ کمیونٹی سینٹر گلشن معمار کی ادا کی گئی مرحومہ کوٹھارو مینگلگوٹھ قبرستان میں سپردخاک کیا جنازہ میں پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما میر محمداسماعیل بروہی‘ عالم خان مینگل‘ عبد الغنی مینگل سابق ٹریڈ یونین رہنماپنھل مینگل (خان محمد بلوچ) اور سینئر صحافی اسحاق بلوچ مینگل کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں کے علاوہ سماجی و سیاسی شخصیات اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحو مہ کا سوئم پیر16 اپریل کو کمیونٹی سینٹر ٹھارو مینگل گوٹھ گلشن معمار میں ہوگا۔ دریں اثناء کراچی ویسٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر سابق اولمپیئن ریفری جج علی اکبر شاہ جنرل سیکرٹری علی محمد سعید قومی باکسنگ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ عبد المجید بروہی‘ ڈی ایف اے کراچی سائوتھ کے رہنما ناصر کریم بلوچ‘ مکران اسپورٹس فٹبال کلب کے جنرل سیکرٹری محمد علی بلوچ‘ سابق فیفا ریفری احمد جان‘ قومی فٹبال ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اختر محی الدین‘ سماجی شخصیت جاوید وڑائچ بلوچ یوتھ فٹبال کلب کے کوچ کے بی بلوچ بلوچ سماجی تنظیم کے سربراہ زکریا بلوچ‘ ایوب بلوچ ن ے محمد مرزا مینگل سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کی۔