آل کراچی لالا عبداللطیف بلوچ وظفر علی بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ
کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) بابل اسپورٹس فٹبال کلب لیاری کے زیر اہتمام گبول پارک لیاری گرائونڈمیںجاری آل کراچی لالا عبدالطیف بلوچ وظفر علی بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں دس میچز کھیلے گئے، گذری اسٹار نے فریدمیموریل کو پنالٹی ککس میں 3-1،بلوچ محمڈن نے لیاری ککرز کو 1-0،لسبیلہ اسٹوڈنٹس نے ساجدی بلوچ کو پنالٹی ککس میں 5-4،ینگ پی آئی بی نے کراچی محمڈن کو پنالٹی ککس میں 5-4،عثمان آباد یونین نے بلوچ اسٹار سینٹرل کو 2-0،لیاری بلوچ نے کیماڑی یونین کو 5-0،ینگ پھول پتی نے کورنگی بلوچ کو 1-0،کلری اسٹار نے واصف میموریل کو پنالٹی ککس میں 5-3،غریب شاھ یونین نے لیاری اسٹار کو 1-0،لیاری برادرز نے شہباز محمڈن ملیر کو 1-0سے شکست دی۔گذری اسٹار اور فرید میموریل کے درمیاں مقابلہ مقررہ وقت تک دو دو گول سے برابر رہا۔ گذری اسٹار کے سلیمان اور جاوید فرید میموریل کے منصور اور نظام نے ایک ایک گول اسکور کئے ،پنالٹی ککس میں گذری اسٹار نے 3-1سے کامیابی حاصل کرلی ، بلوچ محمڈن اور لیاری ککرز کے درمیان سخت اور سنسنی خیز مقابلہ رہا ۔ دوسرے ہاف میں حبیب کے گول کے بدولت بلوچ محمڈن نے 1-0سے کامیابی حاصل کرلی ، لسبیلہ اسٹوڈنٹس اور ساجدی بلوچ کے درمیاں مقابلہ بغیر گول کے برابر رہا ، پنالٹی ککس میں لسبیلہ اسٹوڈنٹس نے 5-4سے سرخرو ہوگئی ، ینگ پی آئی بی اور کراچی محمڈن کے بھی درمیاں مقابلہ بغیر گول کے برابر رہا ، پنالٹی ککس میں ینگ پی آئی بی کو 5-4سے کامیابی حاصل ہوئی ، عثمان آباد یونین کے آزاد نے وقفے سے قبل ایک گول کی سبقت دلائی ۔ عثمان آباد یونین کی جانب سے دوسرا گول یاسر نے اسکور کرکے اپنی ٹیم کو 2-0سے سرخرو کیا ، لیاری بلوچ نے کیماڑی یونین کو باآسانی 5-0سے شکست دی ، زین العابدین نے تین گول اسکور کرکے ٹورنامنٹ کی چوتھی ہیٹ ٹریک مکمل کرلی مصطفی نے دو گول اسکور کئے ، ینگ پھول پتی اور کورنگی بلوچ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ رہا دونوں جانب خطرناک حملے کئے گئے کھیل کے آخری لمحات میں صابر کے فیصلہ کن گول کے بدولت ینگ پھول پتی کو 1-0سے کامیابی حاصل ہوئی ، کلری اسٹار اور واصف میموریل کے درمیاں مقابلہ بغیر گول کے برابری پر اختتام پذیر رہا ، پنالٹی ککس میں کلری اسٹار کو 5-3سے کامیابی حاصل ہوئی ، عبدالباسط کے گول کے بدولت غریب شاھ یونین نے لیاری اسٹار کو 1-0سے زیر کیا ، لیاری برادرس نے بھی شہباز محمڈن کو 1-0سے شکست دی میچ کا فیصلہ کن گول ابراہیم نے اسکور کیا ۔