قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کیلئے 16 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان آج ہو گا

15 اپریل 2018

لاہور(آئی این پی ) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے سلیکشن کمیٹی نے 16 رکنی حتمی اسکواڈ تشکیل دیدیا، ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد ٹیم کا اعلان (آج) اتوار کو کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ چوتھے روز بھی جاری رہا ، انگلش بلے بازوں کی مشکل وکٹیں حاصل کرنے کیلئے کرکٹرز نے با ئولنگ اٹیک بہتر بنانے کی کوشش میں خوب پسینہ بہا یا ۔سلیکشن کمیٹی نے سیریز کیلئے 16 رکنی حتمی اسکواڈ تشکیل دے دیا ہے تاہم ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد (آج)اتوار کے روز ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...