رائیونڈ: قتل، راہزنی کی وارداتوں میں ملوث دو اشتہاری گرفتار
لا ہور (نامہ نگار)رائیونڈ سٹی پولیس نے قتل اور ڈکیتی اور راہزنی اور ہائوس رابری جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث کیٹگری اے کے 2 اشتہاری مجرمان صدیق عرف صدیقوں اور ساجد حسین کو گرفتار کرلیا ہے۔ مجرمان نے دوران تفتیش بتایا کہ 10سال قبل اس نے اپنے دوست عبدالحمید سے ادھار کی رقم لی ہوئی تھی واپس دینے سے انکار پر اپنے دوست عبدالحمید کو بے دری سے قتل کر دیاتھا۔ملزم ساجد حسین 6سال پرانے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر عادل میمن نے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔