بلدیہ کی غیر قانونی فلنگ سٹیشنز کیخلاف کارروائی، مشینیں قبضہ میں لے لیں

15 اپریل 2018

لاہور(خبرنگار)لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل ( ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر ایم او(آر)علی عباس بخاری نے غیر قانونی فلنگ اسٹیشنز کے خاتمے کیلئے سپیشل اسکواڈ کے ہمراہ نیازی انٹرچینج سروس روڈ نزد ٹرک اڈہ پر چھاپہ مارا اور دو مشینیں قبضے میں لے لیں۔ مشینوں کے مالک محمد نیاز اور اسد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ کھوکھر گائوں میں غیر قانونی پٹرول کی فلنگ کے جرم میں مشین کو قبضہ میں لے کر عباس کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کی ہے۔ اسی طرح شریف پورہ نزد انڈر پاس سے مشینیں اٹھا کر ملک محبوب اور اعجاز جٹ کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔