پاکستان کا 700 کلومیٹر تک مار کرنیوالے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

15 اپریل 2018

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان نے کروز میزائل بابر کا گزشتہ روز کامیاب تجربہ کیا ہے۔ بابر کروز میزائل سات سو کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ بابر کروز میزائل زمین اور سمندر میںاپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ اس جدید ترین میزائل پر جدید نیوی گیشن سسٹم نصب ہے۔ صدر ممنون حسین ‘ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی‘ تینوں مسلح افواج کے سربراہوں ‘ چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کروز میزائل کے کامیاب تجربہ پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی ہے۔ صباح نیوز کے مطابق میزائل سٹیلتھ ٹیکنالوجی کا حامل ہے جو مختلف قسم کے وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جدیدآلات سے مزین یہ میزائل جی پی ایس کے بغیر بھی اپنے ہدف تک پہنچ سکتا ہے۔ اس تجربے سے پاکستان کے دفاع میں مزید مضبوطی آئے گی۔ ڈائریکٹر جنرل، سٹریٹجک پلانز ڈویژنز، چیئرمین نیسکام، سٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے سینئر افسران، سٹریٹجک فورسز، سائنسدانوں اور انجینئرز نے اس کامیاب تجربے کودیکھا۔
میزائل تجربہ