قائداعظم کے وژن کے مطابق ملکر پاکستان کو عظیم ریاست بنائیں گے : شہبازشریف

15 اپریل 2018

کراچی ( آئی این پی / صباح نیوز) مسلم لیگ کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ قائداعظم کے ویژن کے مطابق مل کر پاکستان کو ایک عظیم ریاست بنائیں گے۔ ملک کو آگے لے جانے اور قومی ایجنڈا طے کرنے کیلئے اداروں کے درمیان ڈائیلاگ کی ضرورت ہے ۔ اس ڈائیلاگ میں تمام سٹک ہولڈرز کو شامل ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورکرز کنونشن سے خطاب اورمختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں‘تاجروں ‘وکلاءاور سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ شہبازشریف نے مزار قائد پر بھی حاضری دی۔ محمد شہبازشرےف سے گورنر ہاو¿س کراچی مےں مےئر کراچی واےم کےو اےم بہادر آباد کے رہنماءوسےم اختر نے ملاقات کی۔مئےر کراچی نے اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو کراچی آمد پر خوش آمدےد کہتے ہےں ۔کراچی کوڑا کرکٹ سے زخمی ہوچکا ہے اورصوبائی حکومت ہر معاملے مےں ناکام ہوچکی ہے ۔وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کی روشنےاں لوٹانے کےلئے سب کو متحد ہوکر کام کرنا پڑے گا۔ فاروق ستار کی قےادت مےں وفد نے بھی ملاقات کی، جس مےں باہمی دلچسپی کے امور اورسےاسی معاملات پر تبادلہ خےال ہوا۔فاروق ستار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کراچی آنے پر آپ کو دل کی ا تھاہ گہرائےوں سے خوش آمدےد کہتے ہےں ۔ہمےں آپس مےں تسلسل کے ساتھ رابطے رکھنے چاہئےں۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہم سب کا سانجھا گھر ہے اورملک کو درپےش چےلنجز سے نمٹنے کےلئے سب کو ملکر چلنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ ملک کی ترقی کےلئے سےاسی جماعتوں کے کردارکو نظر انداز نہےں کےا جاسکتا۔ انہوںنے کہا کہ ماضی مےں بہت وقت ضائع ہوچکا ہے ،اب غلطی کی گنجائش نہےں ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ آپ سے آئندہ بھی رابطے رہےںگے۔. محمد شہبازشرےف سے گورنر ہاﺅس کراچی میں وکلاءبرادری کے وفدنے ملاقات کی جس کی قےادت ےاسےن آزاد کررہے تھے ۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے وکلاءبرداری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی اورآئےن کی بالادستی کےلئے وکلاءبرادری کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ وکلاءبرادری نے ملک مےں جمہورےت کی بحالی کےلئے عظےم تحرےک چلائی اور وکلاءبرادری کی جمہورےت کی بحالی کےلئے قربانےاں لائق تحسےن ہےں ۔کراچی کو دوبارہ پیرس بنانے کیلئے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا۔مرسوں مرسوں کم نہ کرسوں، ایسے کام نہیں چلے گا۔ہمیں پاکستانی بن کر سوچنا ہے اور پاکستان کیلئے کام کرنا ہے۔اللہ تعالیٰ نے مسلم لیگ (ن) کو انتخابات میں موقع دیا تو کھویا ہوا کراچی واپس لائیں گے اور یہ کام مل کر کرنا ہوگا۔اس موقع پر معروف ایڈووکیٹ ناہید افضال کا ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ مسلم لےگ(ن) سندھ وکراچی کے رہنماو¿ں نے ملاقات کی۔ گورنر سندھ محمد زبیر، بلدےاتی نمائندے ،اقلےتی رہنما،خواتےن ونگ اورےوتھ ونگ کے رہنما وفاقی وزرائ، سینیٹرز، مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر و دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لےگ(ن) ملک کی مقبول ترین عوامی جماعت ہے۔مسلم لےگ(ن) کل بھی پاکستان کی بڑی سےاسی جماعت تھی، آج بھی ہے اورآئندہ بھی رہے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ محمد نوازشریف عظیم لیڈر ہیں، ان کا کوئی متبادل نہیں ہے اورنہ ہی کوئی ان کی مقبولیت چھین سکتا ہے۔ محمد نوازشریف ہمارے کل بھی قائد تھے، قائد ہیں اور کل بھی قائد رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے ہمت، حوصلے، تدبر اور فراست کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔عہدیداران اور کارکن صفوں میں اتحاد اور اتفاق برقرار رکھیں اور ذاتی معاملات سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کیا جائے۔سیاسی مخالفین جتنی مرضی سازشیں کرلیں، وہ آپ کے اتحاد کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ ہم پرعزم ہیں اور اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو سندھ اور کراچی کے حالات بدلیں گے اور کراچی میں بھی میٹرو بسیں چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ کراچی سندھ سے کرپشن کا خاتمہ ہو اور یہ شہر اور صوبہ خوشحال اور ترقی یافتہ ہو۔اگر یہاں پیسہ نہ کھایا جاتا تو کراچی اور سندھ کی حالت یہ نہ ہوتی۔ محمد شہبازشرےف سے گورنر ہاو¿س کراچی مےں معروف کاروباری شخصےات نے ملاقات کی اور پنجاب کی بے مثال ترقی پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں جس طرح پنجاب نے ترقی کی ہے، اسی طرح کراچی اور سندھ بھی ترقی کریں۔ آپ کی ”پنجاب سپیڈ“ کراچی اور سندھ میں بھی چاہیئے۔ آپ نے اپنی محنت اور ترقیاتی وژن کے ذریعے شاندار کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صرف پنجاب کی ترقی پاکستان کی ترقی نہیں ہے، پاکستان اسی وقت ترقی کرے گا جب سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان یکساں رفتار سے آگے بڑھیں گے۔میں ”پنجاب سپیڈ“ کو پاکستان کی سپیڈ کہتا ہوں۔ہم سب نے پاکستان کیلئے سوچنا ہے اور پاکستان کیلئے ہی محنت کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر اورصنعتکاربرادری کا ملک کی معےشت کو مضبوط بنانے مےں کلےدی کردار ہے ۔پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے ملک مےں کاروبار کے فروغ کےلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل مےں بھی آپ کے ساتھ مشاورت جاری رہے گی۔محمد شہبازشرےف سے گورنر ہاو¿س کراچی مےں عوامی نےشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سےد نے ملاقات کی جس مےں باہمی دلچسپی کے امور اورسےاسی معاملات پر تبادلہ خےال ہوا۔شاہی سےد نے وزےراعلیٰ شہبازشرےف کے دورہ کراچی کا خےرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ےہ دورہ سےاسی جماعتوں مےں رابطوں کے حوالے سے نےک شگون ہے ۔ محمد شہبازشرےف سے گورنر ہاو¿س کراچی مےںمعروف عالم دےن مولانا احتشام الحق تھانوی اورمولانا تنوےر الحق تھانوی نے بھی ملاقات کی اور دونوںمذہبی رہنماو¿ں نے پاکستان مسلم لےگ(ن) مےں شمولےت کااعلان کیا ۔ ےنگ پرےذےڈنٹ آرگنائزےشن کے وفدنے ملاقات کی اوروفد نے پنجاب کی غےر معمولی ترقی پر شہبازشرےف کی تعرےف کی۔ےنگ پرےذےڈنٹ آرگنائزےشن کے وفد نے کہا کہ آپ نے پنجاب کو ترقی ےافتہ اوراےک مثالی صوبہ بناےا ہے اورآپ کا ترقےاتی وےژن عوام کی فلاح وبہبود کا آئےنہ دار ہے ۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان کے خوشحال مستقبل کے ضامن ہےںاورمختلف شعبوں مےں کام کرنے والے نوجوان پاکستان کی ترقی کے انجن ہےں۔پاکستان کے پاس وسائل کی کوئی کمی نہےں ۔مےرا اےمان ہے کہ وسائل ہمےشہ وےژن ،محنت،امانت اوردےانت کے پےچھے آتے ہےں ۔اگر ہمےںآئندہ حکومت بنانے کا موقع ملا تو ہم آپ کی مشاورت سے پالےسےاں تشکےل دےںگے اور انشاءاللہ پاکستان اپنے پاو¿ں پر کھڑا ہوگا۔ دریں اثناءکالم نگاروں اورمےڈےا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ اےک صوبے کی ترقی مگر دےگر صوبوںمےں ترقی نہ ہوناملک کےلئے خطرناک ہے ،اس سے افواہےں پھےلانے کا موقع ملاتا ہے اور غلط فہمےاں جنم لےتی ہےں۔انہوںنے کہا کہ ہم سب سے پہلے پاکستانی ہےں اورپاکستان کی سوچ کو ہی آگے لےکر چلنا ہے ۔مےںجلد اندرون سندھ کا بھی دورہ کروںگا۔انہوںنے کہا کہ ہم نے انتہائی شفاف طرےقے سے بجلی کے منصوبے مکمل کےے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ ملک کی ترقی کاراز تمام اداروں کے ملکر چلنے مےں مضمر ہے اور ملک کو آگے لے جانے کےلئے ڈائےلاگ کی ضرورت ہے ۔محاذ آرائی سے گرےز کرنا چاہےے۔ انہوںنے کہا کہ 70سالہ تارےخ ہمارے سامنے ہے اورتمام اداروں مےں بہتر کوارڈےنےشن ہونی چاہےے۔اداروں کے درمےان قومی اےجنڈا طے کرنے کےلئے ڈائےلاگ ہوںاوراس ڈائےلاگ مےں تمام سٹےک ہولڈرز کو شامل ہونا چاہےے۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ کراچی پاکستان کا دل ہے لیکن روشنیوں کے شہر کو کرچی کرچی کردیا گیا‘ اربوں روپے جیب میں ڈال لئے‘ نواز شریف نے کراچی کو گرین لائن کا تحفہ دیا لیکن سندھ حکومت نے فنڈز لینے کے باوجود بسیں نہیں منگوائیں کراچی میں 10 گرین لائن کی ضرورت ہے‘ کراچی کروڑوں لوگوں کو روزگار دیتاہے‘ لاڑکانہ میں اربوںروپے خرچ کئے گئے لیکن لاڑکانہ ویران ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کو کراچی میں ایک مضبوط پارٹی بنانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا آج ملک میں 10 ہزار میگا واٹ بجلی آگئی ہے‘ اندھیرے جلد ختم ہوجائیں گے۔ کراچی میں 13 سو میگا واٹ بجلی کے منصوبہ پر کام ہو رہا ہے‘ نوازشریف نے کراچی سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا اور ا من قائم کیا‘ امن بحال کرنے میں جنرل راحیل شریف‘ جنرل قمر جاوید باجوہ اور رینجرز کا بھی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کراچی اور سندھ کو ڈاکو راج سے آزاد کرایا‘ کرپشن ختم کی‘ شہباز شریف نے کہا کہ ہم کراچی کو پنجاب اور لاہور کی طرح بنائیں گے‘ آپ نے ہمیں ووٹ دیاتو کراچی کو لاہور بناﺅں گا اگر آپ نے ہمیں موقع دیاتو کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کریں گے۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ رشوت نہ ملنے کے با عث گرین لائن کے لئے بسیں نہیں آئیں‘ یہ مجرمانہ غفلت ہے آئندہ میں خود کراچی میں گرین لائن کے منصوبہ کو مکمل کروں گا اور اورنج لائن ٹرین بھی چلاﺅں گا۔ شہبازشریف نے کہا کہ الیکشن کے بعد موقع ملا تو 6 ماہ میں کراچی کو صاف اور ٹینکرز مافیا کو ختم کروں گا ایک فلائی اوور نہیں‘ کئی سو فلائی اوور بناﺅںگا۔ عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ الزام خان ہیں‘ آصف زرداری اور عمران خان ایک تھیلی کے چٹے بٹے ہیں وہ ہاتھ نہ ملانے کے باوجود ایک دوسرے کو ووٹ دیتے ہیں‘ عمران خان کی حکومت نے ایک میگا واٹ بجلی پیدا نہ کی‘ عمران خان نے پشاور کو کھنڈر بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری صدر فریال تالپور وزیراعظم اور بلاول بھٹو سندھ کے وزیر اعلیٰ بنے تو ہر طرف کرپشن کا راج ہو گا۔
شہبازشریف