اسٹاک مارکیٹ انڈیکس سرمایہ میں 565 پوائنٹس سرمایہ میں 88 ارب روپے کی کمی

15 اپریل 2018

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتہ پیر تاجمعہ مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس565.76 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 46071.86 پر بند ہوا، سرمایہ میں 88 ارب 38 کروڑ 59 لاکھ 63 ہزار 456 روپے کی کمی رونما ہوئی جبکہ خرید و فروخت میں5کروڑ7 لاکھ 61 ہزار 300 حصص کی مندی ہوئی تاہم تجارتی حجم میں 5 ارب 79کروڑ42 لاکھ 16 ہزار 824 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 30انڈیکس میں بھی منفی رجحان کے باعث انڈیکس میں مندی رہی اورمجموعی طور پر429.15 پوائنٹس کی کمی سے 23031.17 پر بند ہوا۔ کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میںمجموعی طور پر216.36 پوائنٹس کی مندی سے 33096.87 رہاجبکہ کے ایم آئی 30انڈیکس میںکاروباری ہفتے کے دوران552.18 پوائنٹس کی کمی کے بعد78676.95 پرریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثناء بینکس ٹریڈایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس میں کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس648.26 پوائنٹس کی مندی سے 17689.11رہا ،تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس میں18.72 پوائنٹس کی کمی سے 21687.89پرریکارڈ کیا گیا۔حصص کی خرید و فروخت میں پی ایس ایکس-کے ایم آئی انڈیکس میں مجموعی طور پر78.25 پوائنٹس کی مندی رونما ہوئی اور انڈیکس 22934.62پر بند ہوا۔