مائیکروفنانس سیکٹر کا حجم 200 ارب روپے سے تجاوز کر گیا

15 اپریل 2018

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان میں مائیکروفنانس سیکٹر کا حجم 200ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔پاکستانی مائیکروفنانس نیٹ ورک کے مطابق ملک میں 1۔8 ارب کے مجموعی قرضوں کیساتھ فعال قرض دہندگان کی تعداد 58 لاکھ ہے،مائیکروفنانس بینکوں میں اپنے اکاؤنٹس میں سیونگ کرنیوالے افراد کی تعداد 3 کروڑ ہے جن میں 18 کروڑ 60 لاکھ روپے جمع ہیں،قرض دہندہ کا اوسط فی کس حجم 48 ہزار 695 روپے ہے۔