این آئی پی بن قاسم انڈسٹیریل پارک میں سہولیات مہیا کرے :ناہید میمن

15 اپریل 2018

کراچی (کامرس رپورٹر)بن قاسم انڈسٹریل پارک، اسپیشل اکنامک زون کے امور سے متعلق ایک اہم اجلاس چیئر پرسن سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ ناہید میمن کی صدارت میں آج ایس بی آئی آفس کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں نیشنل انڈسٹیریل پارک این آئی پی جو وفاقی حکومت کا ادارہ اور بن قاسم انڈسٹیریل پارک کا ڈیویلپر بھی ہے کے افسران،کے الیکٹرک کے افسران، چیف ایگزیکٹیو آفیسر یاماہا،چیف ایگزیکٹیو آفیسر میسرز ہورائزن اسٹیل، چیف ایگزیکٹیو آفیسر میسرز کیا لکی kia Lucky) موٹرز، چیف ایگزیکٹیو آفیسر میسرز ٹیکنو آٹو گلاس لمیٹڈ، چیف ایگزیکٹیو افیسر میسرز برکت فرائز ین پیسچرائزڈ ایگ کمپنی Frisian pasturised egg اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مدعو کئے جانے کے باوجود سوئی سدرن گیس کمپنی کے افسران کی عدم شرکت پرسخت برہمی کا اظہار کیا۔اس موقع پر چیئر پرسن ایس بی آئی ناہید میمن نے کہا کہ ڈیولپر کی حیثیت سے این آئی پی کی زمہ داری ہے کہ وہ بن قاسم انڈسٹیریل پارک میں انویسٹر کو بجلی،پانی،گیس،سیوریج اور دیگر سہولیات مہیا کرے لیکن یہ مسائل حتیٰ کہ زمین تک کے مسائل حل طلب ھیں جس سے انویسٹر مایوسی کا شکار ہے۔انہوں نے نیشنل انڈسٹریل پارک  (این آئی پی) کے افسران کو بن قاسم میں بعض ایسے انویسٹرز جن کے پراجیکٹس مکمل ہو چکے ہیں اور ان انویسٹرز کو ابتک بجلی مہیا نہ کر نے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کے انویسٹرز کو مطلوبہ وسائل مہیا کرنے ہیں تا کہ کوئی انویسٹر مایوس ہو کر یہاں سے اپنا کاروبار شفٹ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اپنے انویسٹرز کے مسائل ہر صورت میں حل کرنے ہیں۔ چیئرپر سن نے کہا کہ انویسٹرز کو بجلی فراہمی کے مسائل آئندہ ہفتے تک حل ہو جانے چاہیئں بصورت دیگر سستی اور کاہلی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔