کینیڈا، عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں تجارت کے ترقیاتی ادارے (ٹی ڈی اے پی( نے کینیڈا میں منعقد ہونیوالی 3روزہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے خواہشمند برآمدی اداروں سے 23اپریل 2018ء تک درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ہفتہ کو ادارے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی نمائش 20 تا 22 اگست 2018ء کو ٹورنٹو، کینیڈا میں منعقد ہوگی،جس میں بیڈ،باتھ اپیریلز،فیبرکس،ہوم اور کچن ٹیکسٹائلز کی مصنوعات تیار کرنیوالے ادارے شرکت کرسکتے ہیں۔