انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں کینیڈین کینولاکے نرخوں میں کمی

15 اپریل 2018

اوٹاوا(آن لائن )انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں کینیڈین کینولاکے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ طلب میں کمی ہے۔ایکسچینج میں کینیڈین کینولا کے مئی کے لیے سودے 3۔70 ڈالر کم ہوکر 523۔40 ڈالر فی ٹن طے پائے۔کینیڈین کینولا کے جولائی کے لیے سودے 4۔70 ڈالر کمی کے ساتھ 528 ڈالر فی ٹن طے پائے۔نومبر کے لیے کینیڈین کینولا کے سودے 3۔80 ڈالر کمی کے ساتھ 516۔10 ڈالر فی ٹن طے پائے۔