پنجاب حکومت کا کھاد پر 300 روپے فی بوری کی سبسڈی دینے کا اعلان

15 اپریل 2018

اسلام آباد(آن لائن)حکومت پنجاب کاشتکاروں کو ڈی اے پی کھاد پر 300 روپے فی بوری کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ہفتہ کو محکمہ زراعت پنجاب حکام کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت زرعی شعبہ کی کارکردگی اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے ضامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہی ہے۔جس کے تحت صوبہ میں کاشتکاروں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی، کھادوں کے متناسب استعمال سمیت فی ایکذ پیداوار بڑھانے کے حوالے سے آگاہی فرہم کرنے کے علاوہ زمین اور پانی کے تجزیاتی معائنے سمیت کئی سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔حکومت کے جامع اقدامات سے کھادوں سمیت دیگر زرعی مداخل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے اور حکومے ڈی اے پی کھاد پر کاشتکار طبقہ کو فی بوری تین سو روپے کی رعائت دے رہی ہے۔