فالکن شاپنگ مال کا انتظام میڈیا گروپ انٹرفلو کے سپرد

15 اپریل 2018

کراچی(کامرس رپورٹر)شاہین فائونڈیشن (پی اے ایف) نے شارع فیصل پر واقع فالکن شاپنگ مال انتظام وانصرام میڈیا گروپ انٹرفلو کے سپرد کردیا ہے جو اسکی پروموشنل اورمارکیٹنگ کے حوالے سے تمام سرگرمیوں کو آپریٹ کرے گا۔ شاپنگ مال میںفوڈ کورٹ‘ سینما اورتفریحی ایریا شامل ہے جس کے باعث یہ کارساز‘ کے ڈی اے‘ نیول ہائوسنگ اسکیم اورشہر کے دیگر علاقوں سے صارفین وشائقین کی توجہ کا مرکز بنے گا۔