ٹڈاپ کا جنوبی امریکا کی نمائش "ایمی ٹیکس"میں پاکستان پویلین کا انعقاد
کراچی(کامرس رپورٹر)ٹریڈ ڈیویلپمٹ آتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) نے پہلی مرتبہ جنوبی امریکا میںشہرت یافتہ نمائش"ایمی ٹیکس"میں پاکستان پویلین کے انعقادکیا،ایمی ٹیکس میں پاکستان سے 6 فیبرک اور گارمنٹس بنانے والی کمپنیاں شرکت کی۔ایمی ٹیکس، سیما ٹیکس اور کونفمیق جنوبی امریکہ میں ٹیکسٹائل کی دینا کی بڑی بین الاقوامی نمائش شمار کی جاتی ہے۔ایمی ٹیکس 2018 میں 195 نمائش کنندگان جبکہ 8,322 تجارتی خریداروں نے نمائش میں شرکت کی۔ایمی ٹیکس جنوبی امریکہ کی گارمنٹ انڈسٹری کیلئے سپلائز کے لحاظ سے ایک غیر متنازعہ حوالے کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس میلے کے ایک کے بعد ایک ایڈیشن میں فائبر، یارن، ووّن اور نٹڈ فیبرکس، ٹرمز اینڈ ایسیسریز، اپیرل انڈسٹری کیلئے سروسز، ڈیجیٹل پرنٹنگ اور فیبرک کی سبلیمیشن اور سوفٹ وئیر کی جدید مصنوعات پیش کی جاتی ہیں۔