نیشنل بینک کا کے پی کے پراونشل ہائوسنگ اتھارٹی کے ساتھ معاہدہ

15 اپریل 2018

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)نیشنل بینک اور خیبرپختونخواہ ہائوس اسلام آباد پر ایک تقریب کے انعقاد پر خیبرپختونخواہ کی پراونشل ہائوسنگ اتھارٹی کے درمیان ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔ معاہدے کے مطابق این بی پی پراونشل ہائوسنگ اتھارٹی ( پی ایچ اے ) کے پی کے کی جانب سے کم آمدنی والے صوبائی سرکاری ملازمین کے لئے قابل برداشت لاگت اور آسان اقساط پر تقریباً 200,000 مکانات کی تعمیرات کیلئے مالی امداد فراہم کرے گا ۔ تقریب کے موقع پر این بی پی کے صدر سعید احمد نے کہا کہ ، " ایک اندازے کے مطابق ملک میں تقریباً دس ملین ہائوسنگ یونٹس کی کمی ہے ۔ اس موقع پر ایگزیکٹو نائب صدر ، عثمانی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ چیف منسٹر برائے ہائوسنگ کے خصوصی ایڈوائزر ڈاکٹر امجد علی نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اس منصوبے کے قیام پر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور اس موقع پر این بی پی کے صدر کی حاضری پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ تقریب میں نیشنل بینک کے صدر ،سعید احمد کے ساتھ ساتھ چیف منسٹر برائے ہائوسنگ (کے پی کے) ڈاکٹر عماد علی، ڈی جی پراونشل ہائوسنگ اتھارٹی سیف ارحمن عثمانی ایگزیکٹو وائس پریزڈنٹ این بی پی ، خاور سعید ،احمر قدیر ودیگر افسران شامل تھے ۔