حکومت نے آئل سیکٹر سے 108 ارب روپے ٹیکس کی مدوصول کیئے

15 اپریل 2018

اسلام آباد(آن لائن )رواں مالی سال 9 ماہ میں حکومت کو آئل سیکٹر سے مقامی ٹیکسوں میں 38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آئل سیکٹر سے 108ارب روپے اکھٹے کئے۔ٹیکس ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں 10 فیصد کمی کے باعث نمایاں اضافہ ہوا۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق حکومت کی سب سے زیادہ آمدنی میں اضافہ تیل کی تلاش ،ریفائنری اور آئل مارکیٹنگ کمپنی سے جولائی 2017 سے مارچ 2018 کے دوران انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ٹیکس وصولی میں 38 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔گذشتہ مالی سال اسی مدت میں آئل سیکٹر سے مقامی ٹیکسوں کی مد میں مجموعی طور پر 78 ارب 50 کروڑ روپے ٹیکس وصول کیا تھا جو رواں مالی سال 9 ماہ میں آئل سیکٹر سے مقامی ٹیکس کی مد میں 29 ارب 50 کروڑ روپے اضافی وصولی سے 108 ارب روپے رہی۔