ضلع وسطی کو آلودگی سے پاک کردیں گے ،ریحان ہاشمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کو آلودگی سے پاک کردیں گے اس کے لئے ضروری ہے کہ ضلع میں بھر پور اندا زمیں شجر کاری کی جائے ،بلدیہ وسطی اپنے موجود وسائل میں رہتے ہوئے ضلع بھر میں شجر کاری مہم کے زریعے پودے لگا رہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ اجڑے ہوئے پارکس و پلے گراؤنڈزکی بحالی کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔وہ نارتھ کراچی سیکٹر 5C-1 میں قائم افضاء فیملی پارک میںتزین و آرائش کے کا م کا معائنہ کررہے تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ یوسی چیئرمین فاضل خانزادہ،وائس چیئرمین شہاب الدین و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے کراچی مسائل کا شہر بن چکا تھا۔ضلع میں موجود پارکس ویران ہوچکے تھے اور عوام سے صحت مند تفریح کے مواقع چھین لئے گئے تھے حق پرست بلدیاتی قیادت نے بلدیات کا چارج لینے کے بعد بلدیہ وسطی کے مختلف شعبہ جات کو فعال کیا ۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی ضلع کے اُجڑے ہوئے پارکس و پلے گراؤنڈز کی مرمت اور تز ئین و آرائش کے ساتھ ساتھ26 کلو میٹر گرین بیلٹس کو شجر کاری کے زریعے دلکش اور خوبصورت پھول پودوں سے آراستہ کر رہی ہے ،چیئرمین نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے مرحلہ وار پارکس ،پلے گراؤنڈز اور شاہراہوں کی تعمیر اور تزین و آرائش کررہی ہے حق پرست بلدیاتی قیادت نے ایک سال کی مختصر مدت میں تقریباً 65 پارکس و پلے گراؤنڈز کو آباد کرکے عوام کے حوالے کردیا ہے ۔
تین یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں نے استعفے سپریم کورٹ میں پیش کر دئیے
تین یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں نے استعفے سپریم کورٹ میں پیش کر دئیے ...
قریبی دوست ہی پیٹھ پیچھے چھرا گھونپ رہے ہیں،امریکی پادری کی رہائی فتح ...
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے ہمارے اتحادی ہی ہماری پیٹھ پیچھے چھڑا گھونپ ...
سوئمنگ پول میں بن بلایا مہمان گھر والوں کے ہوش اڑ گئے
فلوریڈا (نیٹ نیوز)گولف کورس ہوں یا رہائشی گھر، سڑکیں ہو ں یا پارکنگ لوٹ، ...
بلدیاتی نمائندے سیاست سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کر رہے ہیں:ریحان ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام کو ...
ضلع وسطی میں عوام کو ہیٹ اسٹروک سے بچا نے کے لئے امدادی کیمپ قائم
کراچی ( اسٹاف رپو رٹر) کراچی میں گرمی کی شدت میں اضا فہ اور محکمہ مو سمیات کی ...
ضلع وسطی اب ایم کیو ایم کا گڑھ نہیں رہا ، سعید غنی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ضلع وسطی میں ایم کیو ایم اور دوسری جماعتوں کے کارکن ...