شہباز شریف سندھ کے عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے‘ علی اکبر گجر
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ شہباز شریف سندھ کے عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے‘ سندھ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) صوبائی حکومت بنانے کی طرف جا رہی ہے‘ سندھ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو عوام کی بے مثال حمائت حاصل ہے پابندیاں اور نااہلیاں ہماری قوت بن کر کامیابیوں کی راہ ہموار کریں گی‘ سندھ کے عوام تین دہائیوں سے نااہل حکمرانوں اور ان کے کرپٹ ساتھیوں کا عذاب بھگت رہے ہیں‘ سندھ مسائل کا گڑھ بن چکا ہے ترقی کے نام پر صوبے کے وسائل بیرون ملک جائیدادیں بنانے پر لگا دئیے گئے ہیں‘ سندھ کے نوجوانوں کیلئے میرٹ اور انصاف کا حصول ناممکن بنا دیا گیا ہے‘ کراچی کو ماضی میں جس خونریزی کا سامنا رہا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اس خونریزی اور بدامنی کا قلع قمع کر کے اہلیان کراچی کو امن دیا ‘ترقی دی اور اب اس بات کی ضمانت دے رہی ہے کہ کراچی کو اس کا حق مانگے بغیر ملے گا۔
EXIT کی تلاش
خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...
تین یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں نے استعفے سپریم کورٹ میں پیش کر دئیے
تین یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں نے استعفے سپریم کورٹ میں پیش کر دئیے ...
قریبی دوست ہی پیٹھ پیچھے چھرا گھونپ رہے ہیں،امریکی پادری کی رہائی فتح ...
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے ہمارے اتحادی ہی ہماری پیٹھ پیچھے چھڑا گھونپ ...
کشمیریوں کی بھارتی تسلط سے آزادی سے ہی انکے دکھوں کا مداوا ہو سکتا ہے
مقبوضہ وادی میں آٹھ سالہ معصوم آصفہ کا اجتماعی زیادتی کے بعد قتل اور ملزموں ...
سندھ کے عوام کے دل مسلم لیگ ن کے ساتھ دھڑکتے ہیں‘علی اکبر گجر
کراچی(اسٹاف رپو رٹر) مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے وزیر اعلی ...
جمہوریت کا مصنوعی چہرہ پیش کرنے کی کوششیں عروج پر پہنچ چکی ہیں : علی ...
لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ عام ...