شہر میں درآمدی کوئلے کے غیر قانونی یارڈ بند کئے جائیں‘ ثاقب اعجاز
کراچی :ـ (ہیلتھ رپورٹر) کے پی ٹی کے کوئلہ یارڈ کی موجودگی اور کوئلے کی منتقلی کے باعث کلفٹن اور متعلقہ علاقوں میں لوگوںکیلئے سنگین ماحولیاتی خطرات موجود ہیں جن کے باعث وہاں کے رہائشیوں میں کئی خطرناک بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین ماحولیات نے نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کے تحت منعقد فضائی آلودگی پر قانونی درخواست پر میڈیا بریفنگ کے دوران کہی۔ ماہرین نے کہا کہ لوگوں کی زندگیوں کو بچانے کیلئے فوری طور پر اس کوئلے کے یارڈ کو دوسری جگہ منتقل کیا جائے اور حکومت فوری طور پر اس پر عملدرآمد کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کوئلے کی دوسرے شہروں میں منتقلی کو اجازت دینا اداروں کی طرف سے ایک مجرمانہ عمل ہے۔