خادمین ملت پاکستان کی مرکزی کونسل کا اجلاس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) خادمین ملت پاکستان کے ترجمان محمد الطاف گجر کے مطابق مرکزی کونسل کا اجلاس انجینئر صغیر الدین کی صدارت میں ہوا۔ سید حاکم علی شاہ بخاری علامہ رشید تونسوی‘ اصغر امام خالد‘ ریحانہ خاتون‘ صغیر علی صدیقی و د یگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں سابق صدر آصف علی زرداری سے 200 بسیں خرید کر کراچی کی سڑکوں پر چلانے کی استدعا کی گئی۔