ناخواندگی تمام مسائل کی جڑ ہے ہمارا نعرہ تعلیم سب کیلئے ہے‘عرفان یوسف

15 اپریل 2018

کراچی(خصوصی رپورٹر)مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف نے کراچی پریس کلب پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔آج کے ترقی یافتہ دور میں تعلیم کے بغیر انسانی زندگی ادھوری ہے ۔ناخواندگی ،جہالت ہمارے معاشرے میں تمام مسائل کی جڑ ہے جہالت ام المسائل ہے بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں معیاری تو کیا پاکستان کی 60فیصد آبادی بنیادی تعلیم سے بھی محروم جہالت کی آگ میں جل رہی ہے۔شرح خواندگی کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں 159نمبر پر ہے ۔