کے الیکٹرک اپنا قبلہ درست اور لوڈشیڈنگ ختم کرے‘پاکستان عوامی تحریک

15 اپریل 2018

کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری کوآرڈینشن سید ظفر اقبال ،آرگنائزر اطہر جاوید صدیقی ،عدنان رئوف انقلابی نے مشترکہ بیان میں کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ کی سخت مذمت اور احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف گرمی دوسری طرف لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔بڑھتی ہوئی گرمی کے ساتھ ہی بجلی غائب ہونا شروع اور کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ۔تسلسل کے ساتھ لوڈشیڈنگ سے بچے ،بوڑھے اور پیپر دینے والے طلباء سمیت ہسپتال متاثر ہو رہے ہیں اور کاروبار پر منفی اثرات مراتب ہو رہے ہیں ۔ان قائدین نے کہاکے الیکٹرک اپنا قبلہ درست اور لوڈشیڈنگ فی الفور بند کرے۔