نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ خوش آئند ہے‘فردوس شمیم نقوی

15 اپریل 2018

کراچی (خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی اور پی ٹی آئی کراچی ویمن ونگ کی صدر صائمہ ندیم نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اس فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ پی ٹی آئی کراچی کے رہنمائوں نے یہ باتیں پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہائوس‘‘ کراچی میں پی ٹی آئی کراچی کے عہدیداران کے ایک اجلاس سے گفتگو کے دوران کہیں۔ اس موقعے پر ایڈیشنل جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی کراچی سدرا عمران، ڈاکٹر سنجے گنگوانی اور سیکریٹری اطلاعات شہزاد قریشی بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت ہے، اس کے فیصلے کو ماننا چاہئے۔ ایک بار یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا تھا۔