مذہبی ایام میں بھی لودشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،شکیل قاسمی

15 اپریل 2018

کراچی(نیوز رپورٹر) جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمدشکیل قاسمی نے کہاہے کہ Kالیکٹرک مالکان اپنی ہٹ دھرمی سے بازنہیں آرہے، اربوں روپے بلوں کی وصولی کے باوجود لوڈشیڈنگ کے سدباب کاکوئی سسٹم نہیں بنایا۔یہ باتیں انہوں نے لیاقت آباد میں جمعیت علمائے پاکستان کے ممبرسازی کیمپ کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر کیمپ کے آرگنائزر ظہیرخاںشاہجہانپوری، حبیب بھیا، مولانا نعیم نیازی،حاجی سلمان شیخ، محمودعسکری، ڈاکٹریامین قریشی،جمیل عباس قادری، غلام عباس لنگاہ، محمداکبرقادری ودیگر بھی موجودتھے۔