بیماریوں سے بچائو کے لئے صاف ستھرا ماحول ضروری ہے: سلمان عبداللہ مراد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ بیماریوں سے بچائو کے لئے صاف ستھرا ماحول ضروری ہے اسلامی تعلیمات بھی اس کا درس دیتی ہیں یہی ہمارا نصف ایمان ہے اگر اس پر عمل کرلے تو شہر کے کسی کونے میں بھی کچرہ دیکھائی نہیں دے گاساتھ ہی بیماریوں سے پاک صاف ستھرا ماحول شہریوں کو میسر آسکے صفائی اور دیگر بلدیاتی مسائل کے حوالے سے کام کو جدید انداز میں انجام دیا جارہا ہے کسی بھی امور میں غفلت کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا ہمارا عملہ اگر غلطی کرے گا تو فوری کاروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں صفائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن،ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل ڈائریکٹر سینٹیشن مشاق مٹو ،ڈپٹی ڈائریکٹر نیازاحمد پلیجو بھی موجود تھے چئیرمین نے مزید کہا کہ ضلع کونسل انتظامیہ ایسے اقدمات کررہی ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی موجودہ وسائل کی حدود میں رہتے ہوئے اہلیان کو بروقت اور بہتر انداز میں سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادری کے احکامات کی روشنی میں عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لارہے ہیں جس سے صورتحال میں خوشگوار تبدیلی آرہی ہے ۔