تباہ حال شام پر عالمی طاقتوں کا حملہ کھلی جارحیت ہے‘ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

15 اپریل 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تباہ حال شام پر عالمی طاقتوں کا حملہ کھلی جارحیت ہے۔عراق کی کہانی ایک مرتبہ پھر سے دہرائی جا رہی ہے۔ او آئی سی خود جارح قوتوں کی آلہ کار بن چکی ہے۔ شام پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گزشتہ روزشام کے نہتے شہرویوں پر تین عالمی طاقتوں کے میزائل حملے کے خلاف ایک بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ داعش کی جارحیت اور بربریت سے قبل بھی شام پر کیمیائی ہتھیاروں کا الزام لگا کر دبائو ڈالا جاتا رہا اور شام نے اقوام متحدہ کی انسپکشن ٹیموں کو ہمیشہ خوش آمدید کیا مگر اقوام متحدہ کی انکوائری سامنے نہ لائی گئی۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...