ووٹ کے تقدس کے ساتھ ووٹر کا احترام بھی ضروری ہے‘ جماعت اسلامی

15 اپریل 2018

کراچی( خصوصی رپورٹر) جماعت ا سلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ووٹ کے تقدس کے ساتھ ووٹر کا احترام بھی ضروری ہے‘ انہیں صاف پانی‘ روزگاری‘ بجلی و تعلیم سمیت صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا منتخب نمائندوں کی ذمہ داری ہے۔ ہر مرتبہ حکومتیں تو بدل جاتی ہیں‘ مگر عوام کی قسمت میں کوئی تبدیلی نہیں آتی‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے قباء آیڈٹوریم میں ملاقات کرنے والے ایک وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ ممتاز سہتو نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو عدالتی فیصلہ تسلیم کرکے عدلیہ کا احترام اور احتساب کی راہ ہموار کرنی چاہئے۔ سپریم کورٹ پانامہ لیکس کے دیگر