شہر کی شاہراہوں پرکیبل وائر کو ہٹانے کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے

15 اپریل 2018

کراچی (اسٹاف رپو رٹر)میئر کراچی وسیم اختر کو چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے دی گئی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر لٹکے ہوئے تاروں اور کیبل وائر کو ہٹانے کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے پہلے مرحلے میں آئی آئی چندریگر روڈ اور اس سے ملحقہ دیگر علاقوں سے مختلف پولز پر لٹکے ہوئے تار اور پولز پر لگے ہوئے کیبلز وائر کو ہٹانے کاکام شروع کیا گیا ہے جس کے بعد روزانہ کی بنیاد پر شہر کے دیگر علاقوں سے بھی لٹکے ہوئے تاروں اور کیبل وائرز کو ہٹایا جائے گا، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا اور کے ایم سی کی تمام سڑکوں سے کیبل وائر فوری طور پر ہٹائے جائیں گے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ تین ماہ قبل اخبارات کے ذریعہ تار اور کیبل وائر ہٹانے کے نوٹس جاری کئے گئے تھے تاہم کیبل آپریٹرز اور انٹر نیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جس کے باعث مجبوراً بلدیہ عظمیٰ کراچی کو یہ اقدام اٹھانا پڑا، کیبل آپریٹرز ، انٹر نیٹ