آرٹس کونسل کے خازن و پروڈیوسر شہناز صدیقی سپرد خاک‘ سوئم آج ہو گا
کراچی (کلچرل رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے خازن و معروف ڈرامہ پروڈیوسر شہناز صدیقی کی نماز جنازہ ہفتہ کو بعد نماز ظہر مسجد بیت المکرم گلشن اقبال میں ادا کی گئی بعدازاں انہیں محمد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں ممبران گورننگ باڈی کے اراکین بشیر سدوزئی‘ سید سعادت جعفری‘ سہیل احمد‘ ندیم ظفر‘ آرٹس کونسل کے ملازمین کے علاوہ محمد امین یوسف ریذیڈنٹ ایڈیٹر نوائے وقت کراچی‘ ٹی وی پروڈیوسر کاظم پاشا‘ قاسم جلالی‘ اداکار علی حسن‘ عرفان ملک‘ پروڈیوسر یونس میمن‘ آدم راٹھور‘ زاہدہ شاہ‘ شکیل صدیقی‘ رئوف لالہ‘ ذاکر مستانہ‘ شہزاد رضا‘ اولمپئن اصلاح الدین‘ سابق صوبائی وزیر دوست محمد فیضی‘ قیصر وحید‘ ندیم شیخ ایڈووکیٹ‘ رفیق مجید‘ قاضی ذاکر‘ غلام محی الدین‘ اسلم الیاس رشیدی‘ محمود احمد خان‘ آغا مسعود حسین‘ نجم الدین شیخ‘ سہیل عابدی‘ سلطان خلیل‘پروفیسر سلطان مسعود شیخ‘ اطہر جاوید صوفی‘ وسیع قریشی‘ منور سعید‘ حسن امام صدیقی‘ حافظ نعیم‘ نفیس احمد‘ ایس ایم معین قریشی‘ اسلم شیخ‘ نذر حسین‘ فہمید علی خان‘ مجید ابدانی‘ طارق نصیر اور شوبز‘ شاعر و ادیب‘ سیاسی و سماجی رہنمائوں سمیت