اتحاد کی بدولت جیت کر تاریخ رقم کریںگے‘ ڈاکٹر تنویر
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے ریفرنڈم 2018ء کے سلسلے میں جاری سر گرمیوں کے حوالے سے پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان لیبرڈویژن انچارج ڈاکٹر تنویر نے کہا کہ پی آئی اے پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان ہے ۔ ایم کیو ایم کی یونائیٹڈ ورکرز یونین آف پی آئی اے ایمپلائزاور ایئر لیگ آف پی آئی اے ایمپلائز جس کا انتخابی نشان ’’گنبد‘‘ ہے کے اتحاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد کی بددولت نہ صرف جیتیں گے بلکہ ایک تاریخ رقم کریں گے۔ایئر لیگ کے صدر شمیم اکمل نے کہا کہ ایئر لیگ اور یونائیٹڈ یونین کا اتحاد ایک فطری اتحاد ہے‘ ریفرنڈم 2018ء میں ایئر لیگ کی فتح یقینی ہے ۔صدر یونائیٹڈ یونین محمد صابرخان نے کہا کہ پی آئی اے اپنے مشکل حالات سے ضرور باہر نکلے گا۔