میری ٹائم سیکورٹی کا آپریشن‘ ایک ارب کی منشیات پکڑی گئی

15 اپریل 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے انٹیلی جنس زرائع کے تحت کھلے  سمندر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے۔ پاکستان نیوی کے انٹیلی جنس عناصر کی اطلاعات کی بنیاد پر پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے اپنے بحری جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں کو ویسٹرن میری ٹائم ریجن میں تعینات کیا ہے۔ گزشتہ رات پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہاز نے کھلے سمندر میں ایک مشکوک کشتی کا تعاقب کرتے ہوئے تقریباً 1400 کلو گرام منشیات (Hashish) برآمد کر لی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی مالیت تقریباً ایک ارب (1000 Million) پاکستانی روپے بنتی ہے۔ پکڑی جانے والی منشیات کو جناح نیول بیس اوڑماڑہ میں اینٹی نارکوٹکس فورس (بلوچستان) کے حوالے کر دیا گیا۔