کراچی میں تجارت و سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں‘ وسیم اختر

15 اپریل 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میں تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں 3 کروڑ کی آبادی کا یہ شہر دنیا کے اہم ترین شہروں میں سے ایک ہے اور ساحلی شہر ہونے کے ناطے پاکستان کی سب سے بڑی بندرگاہ ہونے کے باعث پاکستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک کیلئے یہ شہر انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور تجارتی گزرگاہ ہے‘ کراچی اور سری لنکا کے شہر پوٹالم کے درمیان سسٹر سٹی معاہدہ کے باعث دونوں شہر ایک دوسرے کے انتہائی قریب سمجھے جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی سہ پہر سری لنکا کے وفاقی وزیر شہری منصوبہ بندی اور واٹر اینڈ انوائرمنٹ عبدالرئوف حکیم کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ وفد میں میئر پوٹالم کے عبدالباعث‘ ممبر قومی اسمبلی محمد سلیمان اور ممبر صوبائی اسمبلی نعیم اللہ شامل تھے جبکہ اس موقع