انگریزوں نے مضبوط ادارے چھوڑے‘ ہم نے کمزور کردئیے‘ معین حیدر

15 اپریل 2018

کراچی(کلچرل رپورٹر) سابق گورنر سندھ لیفٹیننٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے قیام کے 70 برس کا ذکر کرتے ہیں‘ لیکن 90 برس انگریز اس خطے پر حکومت کرتارہا‘ اس نے ہمیں بہت سے مضبوط ا دارے دئیے جنہیں ہم نے قیام پاکستان کے بعد مضبوط کرنے کے بجائے کمزور کردیا۔ پانی صاف ستھراملتا تھا ا س میں میٹر لگا ہوتا ہے جبکہ رکشہ ٹیکسی میٹر سے محروم ہیں‘ وہ گزشتہ روز ڈاکٹر ا یس ایم معین قریشی کی کتاب ’’کتنے آدمی تھے‘‘ کی تقریب ا جراء میں بحیثیت صدر خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر صاحب کتاب ڈاکٹرایس ایم معین قریشی سردار یاسین ملک ‘ میاں زاہد حسین‘ سینیٹر حسیب خان‘ مہتاب اکبرراشدی‘ نسیم انجم‘ محمداسلم نے خطاب کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل معین الدین حیدرنے کتاب کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک عمدہ تحریر ہے‘ عبدالحسیب خان نے کہا کہ ایس ایم معین قریشی لکھتے ہیں وہ آن لائن بہت کچھ لکھتے ہیں جس کا تصور بھی مشکل ہے۔ مہتاب اکبرراشدی نے کہا کہ معین قریشی کا محکمہ کوڑے سے زیادہ تیز ہے‘ ڈاکٹرایس ایم معین قریشی کی گفتگو طنزو مزاح سے بھر پور تھی سیاستدانوں اور سیاسی پارٹیوں کے بارے میں فکاہیہ اندازمیں اظہار خیال کیا۔