لیبیا سے اٹلی جانیوالی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 400 غیر قانونی تارکین وطن ہلاک

بین الاقوامی امدادی تنظیم سیو دی چلڈرن کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں میں زیادہ تعداد نوجوان مردوں کی ہے اور ممکنہ طور پر بچے بھی شامل ہیں۔ بچ جانے والے افراد کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب لیبیا سے روانہ ہونے والی کشتی جس میں 550 افراد سوار تھے ایک روز بعد ہی ڈوب گئی۔اٹلی کی کوسٹ گارڈ نے اب تک نو لاشیں نکالی ہیں جبکہ 144 افراد کے علاوہ کوئی بھی زندہ شخص نہیں ملا۔ ریسکیو کے لیے پہنچنے والی کوسٹ گارڈ کی کشتیوں کو دور رکھنے کے لیے انسانی سمگلروں نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔