چیمپئنز ٹرافی کے لئے قومی سکواڈ کے اعلان سے قبل کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائے، اور صرف سوفی صد فٹ کھلاڑی کو ہی ٹیم میں شامل کیا جائے۔ مصباح الحق

15 اپریل 2013 (21:24)

 

ذرائع کے مطابق کپتان مصباح الحق دورہ جنوبی افریقہ پرکرکٹرزکے فٹنس مسائل کے بعد تاحال پریشان ہیں اور انھوں نے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران سلیکشن کمیٹی کو مشورہ دیا ہے، کہ چیمپئنزٹرافی کے لئے قومی سکواڈ کےاعلان سے قبل تمام کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائے، اورسو فی صد فٹ کھلاڑی کوہی ٹیم میں شامل کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق نے کرکٹ بورڈ کے ہائی آفیشلزکوآگاہ کیا ہے کہ دورہ جنوبی افریقہ پرکھلاڑیوں کا انرجی لیول صرف تیس اوورزکا تھا، اوراب سینئر اورجونئیرزسے بے نیازہو کر قومی سکواڈ تشکیل دیا جائے۔ واضح رہے کہ دورہ جنوبی افریقہ کے دوران عمرگل، جنیدخان، حارث سہیل، محمد عرفان، اسد شفیق اورتوفیق عمرکے فٹنس مسائل سے دوچار ہونے سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوئی تھی۔