عراق بم دھماکوں سے گونج اٹھا، یکے بعد دیگرے اٹھارہ کاربم دھماکوں میں اکتیس افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے.

15 اپریل 2013 (21:18)

 

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق دارالحکومت بغداد میں پہلا دھماکہ کرکک یونیورسٹی کے قریب ہوا جس میں دوافراد موقع پرہلاک اوردس زخمی ہوگئے ،جس کے بعد مختلف مقامات پربم دھماکے کیے گئے جن سے عراق گونج اٹھا، حکام کے مطابق شدت پسندوں کی جانب سے دھماکوں کا مقصد صوبائی الیکشنزکو روکنا ہے، کاربم دھماکے کرکک، سمارا اورناصریہ کے شہروں میں کیے گئے ہیں، امریکی افواج کے عراق سے نکلنے کے بعد صوبائی الیکشنزمیں امن وامان قائم رکھنا عراقی حکومت کے لیے ایک بڑا امتحان ہوگا.