پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت تین ہزار روپے کی ریکارڈ کمی کے بعد تریپن ہزار پانچ سو روپے پر آگئی.

15 اپریل 2013 (21:09)
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت تین ہزار روپے کی ریکارڈ کمی کے بعد تریپن ہزار پانچ سو روپے پر آگئی.

آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر ہارون چاند کے مطابق سونے کی قیمت میں تین ہزار روپے کی کمی ملک میں گزشتہ دوسال کے دوران سونے کی قیمت میں ہونے والی کمی میں ایک ریکارڈ ہے، ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت تریپن ہزار پانچ سو روپے پر آگئی ہے جبکہ دس گرام سونا دوہزار پانچ سو پیسٹھ روپے سستا ہونے کے بعد پینتالیس ہزار آٹھ سو تریسٹھ روپے کا ہوگیا ہے،عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی اونس تیہتر ڈالر کی کمی کے بعد ایک ہزار چارسو دس ڈالر ہوئی ہے.