کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا، ایک موقع پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں معمولی تیزی نظر آئی اور ہندریڈ انڈیکس اٹھارہ پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ اٹھارہ ہزار سات سو اکیاون کی نفسیاتی حد پر دیکھا گیا تاہم کاروبار کے آغاز کی مندی اختتام تک برقرار رہی ، کاروبار کے اختتام بر ہنڈریڈ انڈیکس مجموعی طورپر ایک سو نواسی پوائنٹ کی کمی کے بعد اٹھارہ ہزار پانچ سو چوبیس پر بند ہوا، مارکیٹ میں سب سے زیادہ سودے نیشنل بینک ، جے ایس اینڈ کمپنی، ٹیلی کام ،پاک الیکٹرون،ٹی آر جی پاکستان، سیمنٹ اور اینگرو سیکٹر میں ہوئے۔ مجموعی طور پر تین سو اکیاون کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، چونسٹھ کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، دوسواڑسٹھ کے حصص میں کمی اور انیس کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا.
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا، مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو نواسی پوائنٹ کی کمی بعد اٹھارہ ہزار پانچ سو چوبیس پر بند ہوا.
Apr 15, 2013 | 21:06