جماعت اسلامی نے انتخابی منشور کااعلان کر دیا ،دولت کی منصفانہ تقسیم،طبقاتی نظام کاخاتمہ،لوٹی ہوئی دولت کی واپسی اور کرپشن کاخاتمہ ترجیحات میں شامل ۔

15 اپریل 2013 (20:57)
جماعت اسلامی نے انتخابی منشور کااعلان کر دیا ،دولت کی منصفانہ تقسیم،طبقاتی نظام کاخاتمہ،لوٹی ہوئی دولت کی واپسی اور کرپشن کاخاتمہ ترجیحات میں شامل ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے انتیس صفحات پرمشتمل انتخابی منشور کااعلان کیا، ملک کو حقیقی طور پر آزاد اور خودمختار بنانا،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں فوری طور پر تیس فیصد کمی، پانچ سال میں شرح خواندگی کو سو فیصدتک کرنا،ملک سے بیروزگاری کاخاتمہ اور کراچی سمیت ملک بھر میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ کرکے ملک کوامن کا گہوارہ بنانا جماعت اسلامی کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ عدل انصاف کی فراہمی شریعت کے حساب سے بنانا،لوٹی ہوئی دولت کی واپسی ، کرپشن کا خاتمہ اورقوم کو امریکہ کی غلامی سے نجات دلانا جماعت اسلامی کے منشور کا اہم حصہ ہے۔ سید منور حسن کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں کراچی کوبارود کے ڈھیر میں لاکررکھ دیا گیا ہےجبکہ بلوچستان میں اغوابرائے تاوان کی وارداتوں میں روزاضافہ ہورہا ہے،سید منور حسن نے مزید کہا کہ جب تک رویے تبدیل نہیں ہونگے ملک میں تبدیلی نہیں آئے گی اس لئے عوام کو اپنے ووٹ کا استعمال ٹھیک کرنا چاہئے.